Daily Mashriq


بھارت نے قابل عمل ثبوت فراہم کئےتو اسکے مطابق کارروائی کریںگے،وزیراعظم

بھارت نے قابل عمل ثبوت فراہم کئےتو اسکے مطابق کارروائی کریںگے،وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے بیان کے جواب میں اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ اگر بھارت نے ہمیں قابل عمل ثبوت فراہم کئے تو ہم فوری طور پر اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دسمبر 2015 ء میں نریندر مودی کے ساتھ ان کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا تھا کہ خطے سے غربت کا خاتمہ ان کی ترجیح ہے اور وہ امن کوششوں کو دہشتگردی کے کسی واقعے سے متاثر نہیں ہونے دیں گے۔تاہم انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے سے بہت پہلے یہ کوششیں ستمبر2018ء میں ہی متاثر ہوگئی تھیں اور بدقسمتی سے اب بھارت میں انتخابات کی وجہ سے امن ایک خواب ثابت ہورہا ہے۔عمران خان نے نریندر مودی سے کہا کہ وہ امن کو ایک موقع دیں۔

متعلقہ خبریں