Daily Mashriq

لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ریکارڈ سمیت طلب

لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ریکارڈ سمیت طلب

ویب ڈیسک:لاہورہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے آٸی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے استفسارکیا کہ آئی جی صاحب یہ بڑے ظلم کی بات ہے،کیا پولیس کواختیارحاصل ہے کہ وہ سیدھی گولیاں چلائے، چیف جسٹس کے استفسار پرآٸی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے بتایا کہ سانحہ ساہیوال کی مکمل انکوائری کے لیے 30 دن درکارہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ ساہیوال کا معاملہ انتہائی حساس ہے اس کے لیے دورکنی پنج تشکیل دے رہے ہیں،لاہورہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں