Daily Mashriq


گولی کاجواب گولی سے ہی دیاجائےگا،ترجمان دفترخارجہ

گولی کاجواب گولی سے ہی دیاجائےگا،ترجمان دفترخارجہ

ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارت کا رویہ سنجیدہ نہیں اگر وہ گولی سے بات کرے گا تو اسے گولی سے ہی جواب دیا جائے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے پیلیٹ گنز کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بات کی، پاکستان نے 21 جنوری کو بھارت کو کرتار پور راہداری منصوبے کا مسودہ اور پلان بھیجا اور ہم نے بھارت کو معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وفد بھیجنے کی درخواست کی تاہم بھارت نے جواب میں بچکانہ انداز میں پاکستانی وفد دہلی بھیجنے کیلئے دو تاریخوں کا تعین کردیا، اب پاکستان کا جواب انتہائی سنجیدہ ہوگا جو کچھ دنوں میں دیں گے۔ ترجمامن دفترخارجہ کامزید کہناتھا کہ افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان اور قطر امریکا طالبان مذاکرات میں سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں