Daily Mashriq


اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ، نوازشریف اورنیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکر دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ہائیکورٹ کاڈویژن بینچ 18 فروری کواپیلوں پرسماعت کرےگا۔

نوازشریف نے احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا کو کالعدم قرار دینے کی اپیل دائر کرکھی ہے۔نیب کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے ساتھ العزیزیہ ریفرنس میں سات سال کی سزا میں اضافے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں