Daily Mashriq


لاہور: ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش بم دھماکے میں 26افراد جاں بحق

لاہور: ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش بم دھماکے میں 26افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : لاہور میں ارفع کریم ٹاور کےقریب خودکش دھماکا26افراد جاں بحق،49زخمی

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں7پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 49 کے قریب دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اور ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادکارروائیا ں کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچانا شروع کر دیا دحماکے کے بعد لاہور شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خود کش تھا اور دھماکےمیں 8 سے 10کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ،جائے وقعہ پر کھڑی کار میں بارودی مواد موجود تھا جسے دھماکے سے اڑایا گیا۔

دھاماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں