Daily Mashriq


 چوہدری نثار علی خان نے سیاسی پریس کانفرنس لاہور دھماکے کے باعث ملتوی کر دی

چوہدری نثار علی خان نے سیاسی پریس کانفرنس لاہور دھماکے کے باعث ملتوی کر دی

ویب ڈیسک: لاہور دھماکے کے باعث چوہدری نثار علی خان نے سیاسی پریس کانفرنس ایک بار پھر ملتوی کر دی

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس ایک بار پھر ملتوی کر دی،

گزشتہ روز ہوےن والی چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس انکی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی کی گئی تھی،

جبکہ آج پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاہور میں ہونے والے دھماکے باعث 

اپنی سیاسی پرس کانفرنس ملتوی کرتا ہوں اس پر آج کوئی بات نہیں کروں گا،

انہوں نے لاہور دھماکے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک انسان کی جان کا ضیاع بھی افسوس کی بات ہوتی ہے اور اس دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں ، 

انہوں نے مزید کہلاہور واقعے کے بعد اب وہ سیاسی معاملات پر بات نہیں کریں گے کیونکہ یہ کسی طور پر مناسب نہیں کہ ایک طرف جانوں کا ضیاع ہو اور وزیرداخلہ سیاسی معاملات لے کر بیٹھا ہو۔

چوہدری نثار نے صرف اتنا  کہا کہ، مجھے کیا کہنا ہے کیا نہیں، اس پرکم سے کم  قیاس آرائی نہ  کی جائے، انہیں جو کچھ کہنا ہے پریس کانفرنس میں ہی کہیں گے۔

متعلقہ خبریں