Daily Mashriq

ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ گورو اہلووالیا کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے 22 اور 23 جولائی کو لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 عام شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق 22 جولائی کو بھارتی فائرنگ سے ایک بچہ 12 سالہ محمد ریاض شہید جبکہ 18 سالہ ذبیح اللہ زخمی ہوگیا۔ اگلے روز ہاٹ سپرنگ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون جان بی بی شہید ہوگئیں جبکہ تین شہری زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں