Daily Mashriq

25جولائی کو فراڈ حکومت اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہونے والی ہے ،سینیٹر روبینہ خالد ٴْ

25جولائی کو فراڈ حکومت اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم کیخلاف فیصلہ کن تحریک شروع ہونے والی ہے ،سینیٹر روبینہ خالد ٴْ

پشاور:پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ 25جولائی کو فراڈ الیکشن 2018کے نتیجے میں آنے والی فراڈ حکومت اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم کے خلاف ایک فیصلہ کن تحریک شروع ہونے والی ہے موجودہ حکومت تاریخ کی واحد حکومت ہے جو ایک سال کے اندر اندر عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ 

ایک بیان میںانھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں کی بدولت عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں اور اسی طرح نااہل حکمرانوں کی خارجہ پالیسیوںکی وجہ سے ملک بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہورہاہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو نہ صرف ہوشربا مہنگائی کا سامنا ہے بلکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے وہ بے یقینی کا شکا ر ہی25 جولائی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے مسلط نالائق حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو چکی ایک سال کے دوران ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا مہنگائی بے روزگاری کے سونامی نے تباہی مچائی ہے ملک میں غریب عوام کا استحصال ہورہا ہے ظالمانہ بجٹ اور ٹیکسوں کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ملک کی معیشت کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل و مشکلات اور احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور اس ضمن میں ان کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ خبریں