Daily Mashriq

وزیرستان ،چل فائونڈیشن نے معذور افراد کو مصنوعی اعضا لگا دیئے

وزیرستان ،چل فائونڈیشن نے معذور افراد کو مصنوعی اعضا لگا دیئے

پشاور(مشرق نیوز) پاک آرمی کے تعاون سے چل فائونڈیشن نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں مین دہشت گردوں کی پھیلائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے زخمی ہونے والے سول افراد کو مصنوعی اعضا لگا دیے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے 5 زخمیوں کو مصنوعی پائوں لگائے گئے ہیں جن میں حبیب اللہ، محمد الیاس ، نور اسل، عمر فاروق اور آشما شامل ہیں۔ چل فائونڈیشن پاکستان آرمی کے تعاون سے باقی قبائلی اضلاع میں بھی متاثرہ لوگوں کو فری علاج مہیا کرے گی۔ ان زخمیوں کو رہائش ، ٹریننگ اور دو عدد مدد گار فری فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے دہشت گردوں نے فوجی آپریشن سے پہلے علاقہ چھوڑتے وقت بہت زیادہ بارودی سرنگیں تمام قبائلی اضلاع میں بچھا دی تھیں اور اس وقت مائینز فیلڈ صفائی کیلئے پاک فوج کی 100 ٹیمیں تمام قبائلی اضلاع میں تعینات ہیں جو ان بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں