Daily Mashriq

 بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت سےاپنانام روشن کررہےہیں، وزیراعظم

 بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت سےاپنانام روشن کررہےہیں، وزیراعظم

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

وزیراعظم نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت سے اپنانام روشن کررہے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوبہت محنت کرناپڑتی ہے، بیرون ملک پاکستانی وطن کاقیمتی اثاثہ ہیں، ریاست مدینہ کےاصولوں پرچل کرکامیابی حاصل کرسکتےہیں، انسان خوداعتمادی کےساتھ بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرسکتاہے، سچ بڑی طاقت ہے، اللہ سچ بولنے والوں کو کامیابی عطا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا خواہش ہے سچ اوربہادری دنیا میں پاکستانیوں کی پہچان ہو، مقابلےسے پہلےکسی کو طاقتورسمجھنا کامیابی میں رکاوٹ ہوتاہے، پاکستانیوں میں خوداعتمادی کافقدان ہے، آپ میں عزت نفس اورخوداعتمادی ہونی چاہیے، عزت نفس بڑی چیزہے، قومی وقار اورغیرت پرسمجھوتہ نہ کیاجائے، وزیر اعظم نے کہا  حکمرانوں کو اوورسیزپاکستانیوں سے اردومیں بات کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں