Daily Mashriq

وزیراعظم امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپسی پر قطر کے شہر دوحہ پہنچ گئے

وزیراعظم امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپسی پر قطر کے شہر دوحہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپسی پر قطر کے شہر دوحہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کچھ دیر قیام کریں گے۔

قطری وزیراعظم عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے حمد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

مشیر تجارت عبد الرزاق دائود' معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ امور سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ خبریں