Daily Mashriq

وزیر خارجہ کا نیٹو کیساتھ دفاع ، سکیورٹی امور میں طویل المدتی تعاون پر زور

وزیر خارجہ کا نیٹو کیساتھ دفاع ، سکیورٹی امور میں طویل المدتی تعاون پر زور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچے ہیں۔

ہوائی اڈے پر بیلجیم میں پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارتخانے کے سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔وہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے اور مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کریں گے۔ برسلزروانگی سے پہلے اسلام آبا د میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ کل امورخارجہ اورسکیورٹی پالیسی کے لئے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکاموغرینی کے ساتھ اس معاہدے پردستخط کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس معاہدے سے یورپی یونین کے ساتھ طویل مدتی تعاون کا آغازہوگا جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ دورے کے موقع پر وہ برسلزمیں نیٹو کے سیکرٹری جنرل Gens Stoltenbergسے ملاقات کریںگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نیٹو سے تعاون کررہاہے اور ہم نے افغانستان سے متعلق امور میں امریکہ اور نیٹو فورسز کی مثالی مدد کی ہے۔شاہ محمودقرشی نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںا ہم کرداراداکیا ہے اورنیٹو نے اس حقیقت کااعتراف کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیںکہ نیٹو کے ساتھ دفاع اورسلامتی کے امور میں ہمارے تعلقات جاری رہنے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں