Daily Mashriq

وزیر داخلہ کی نئی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

وزیر داخلہ کی نئی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

وزیر داخلہ چوہدری نثار سے نئی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

وزیر داخلہ نے تہمینہ جنجوعہ کو سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ  اور سیکرٹری خارجہ کے درمیان پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر تفصیلی بات چیتہوئی، وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹری خارجہ بیرونی محاذ پر ملک کو درپیش چیلنجز کا بہتر مقابلہ کریں گی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کریں گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اہم اثاثہ ہیں اور ان درپیش مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے

متعلقہ خبریں