Daily Mashriq

گستاخانہ مواد کی اشاعت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

گستاخانہ مواد کی اشاعت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اسلامی ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چوہدری نثار نے دفتر خارجہ کو ہدایات دیتے ہوئے قانونی پہلووں پر حکمت عملی تیار کرنے کا کہا ہے،

 اسلامی ممالک کے سفیروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیرداخلہ چوہدری نثارنے  کہا کہ کسی بھی مذہب کی تضحیک کرنا دہشتگردی کے زمرہ میں آتا ہے 

متعلقہ خبریں