Daily Mashriq


چیئرمین نیب متنازعہ انٹرویوکے بعد ایک نئی مشکل میں پھنس گئے

چیئرمین نیب متنازعہ انٹرویوکے بعد ایک نئی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال ایک کالم نگارکوانٹرویودینے کے بعد ایک اورمشکل میں پڑ گئے اوران کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ گفتگو نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے بلکہ نجی ٹی وی نیوز ون نے بھی اس حوالے سے خبر بھی بریکنگ نیوزکے طورپرنشر کی ہے ۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس آڈیو میں جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال کوایک خاتون کے ساتھ غیر شائستہ گفتگو کرتے ہوئے سناجاسکتاہے ۔ٹی وی چینل نیوز ون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس اس حوالے سے ویڈیوبھی موجود ہے جسے وہ قومی مفادمیںنشر کرے گا۔

متعلقہ خبریں