Daily Mashriq

گھرگھرپیغام پہنچایاجائے میپیچھے ہٹنے والانہیں،نوازشریف

گھرگھرپیغام پہنچایاجائے میپیچھے ہٹنے والانہیں،نوازشریف

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشر یف نے کہا ہے کہ جب میں نے کوئی کرپشن نہیں کی تو کوئی بتائے کس کیس میں جیل میں رکھا ہوا ہے؟گھر گھر پاکستان مسلم لیگ ن کا بیانیہ پہنچا دو نواز شریف پیچھے ہٹنے والا نہیں' جو مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ گئے اب انکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،چھوڑ نے والے کبھی ہمارے قافلے میں شامل نہیں ہوسکیں گے جو میرے ساتھ استقامت کیساتھ کھڑا ہے مستقبل انہی کا ہی ہے بہت سے الزامات لگے ہیں آج تک کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔ جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی قائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشر یف نے کہا کہ کسی کو معلوم ہے کہ مجھے جیل میں کس وجہ سے رکھا گیا ہے؟ ۔ نوازشریف نے کہاکہ جب میں نے کوئی کرپشن نہیں کی تو کوئی بتائے کس کیس میں جیل میں رکھا ہوا ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ وزیر اعلی اور 3 بار وزیر اعظم رہا ہوں کسی قسم کی بدعنوانی نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے الزامات لگے لیکن آج تک ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں بھی آمروں نے بہت سے کیسز بنائے لیکن سب جھوٹ ثابت ہوا۔انہوںنے کہاکہ جو مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ گئے اب انکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ جو میرے ساتھ استقامت کیساتھ کھڑا ہے مستقبل انہی کا ہی ہے۔نواز شریف نے کہاکہ جو چھوڑ گئے اب وہ کبھی ہمارے قافلے میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گھر گھر پاکستان مسلم لیگ ن کا بیانیہ پہنچا دو نواز شریف پیچھے ہٹنے والا نہیں۔

متعلقہ خبریں