Daily Mashriq

زیادتی واقعات کیخلاف سخت قانون بنانا ہو گا، شوکت یوسفزئی

زیادتی واقعات کیخلاف سخت قانون بنانا ہو گا، شوکت یوسفزئی

پشاور (مشرق نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اپنا کام بہترین انداز میں کر رہی ہے اور درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پانے کیلئے باقاعدہ حکمت عملی کے تحت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ، اس کے راستے میں روڑے اٹکانے کی کوشش ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے تاہم حکومت کو نہ اپوزیشن سے کوئی خوف ہے نہ ڈر۔جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود حکومت ملک و قوم کی فلاح کیلئے اپنے اقدامات جاری رکھے گی ، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مخالفین پارٹیاں کریں ، کھائیں پئیں ان کیلئے یہی ٹھیک ہے ،اس سے زیادہ وہ کچھ نہیں کر سکیں گے ، انھوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات انسانیت سوز حد تک افسوسناک ہیں ، یہ واقعات ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کا نتیجہ ہیں اور دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت ترین قوانین کی تشکیل ضروری ہے ، انھوں نے کہا فرشتہ مہمندکے ساتھ م مبینہ زیادتی اور اس کا قتل ایک حیوانی فعل ہے ، اس معصوم بچی کے ساتھ ظلم کی انتہا کی گئی ،اس واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں