Daily Mashriq


کبریٰ خان کے اندر چھپا یہ ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے آگیا

کبریٰ خان کے اندر چھپا یہ ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے آگیا

پاکستانی فنکار کبریٰ خان ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا آپ یہ جانتے تھے کہ ان کے اندر ایک اور نہایت خاص ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے؟

کنریٰ خان ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت شاندار ڈھولک بجانے کی مہارت بھی رکھتی ہیں اور اس کا اندازہ ایک ویڈیو سے ہوگیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ محسن عباس حیدر بھی موجود ہیں۔

اس ویڈیو میں محسن عباس حیدر 'جیوے بنڑا' گانے کی گلوکاری کررہے ہیں جبکہ کبریٰ موسیقی دینے میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ محسن عباس حیدر ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار گلوکار بھی ہیں۔

وہ اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے آرہے ہیں جبکہ کوک اسٹوڈیو میں بھی کئی مرتبہ گانا گا چکے ہیں۔

تاہم ویڈیو میں جو بات حیران کرنے والی تھی وہ کبریٰ کا ٹیلنٹ ہے۔

اداکارہ محسن عباس کی گلوکاری کے ساتھ ٹیبل کی مدد سے ڈھولک بجانے جیسا میوزک دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں ان دونوں اداکاروں کے ساتھ ان کے دوست علی حسن بھی موجود ہیں۔

اس ویڈیو پر اداکارہ کے کئی ساتھیوں نے ان کے اس ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی۔

گلوکارہ عائمہ بیگ نے کمنٹ کیا کہ وہ کبریٰ کے اس ٹیلنٹ سے خوب متاثر ہوئیں۔

جبکہ میکال ذوالفقار نے میوزک کی بیٹ کی تعریف کی۔یاد رہے کہ محسن عباس حیدر اور کبریٰ خان ایک ساتھ 2016 کے ڈرامے 'مقابل' میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں