حکومت پانامہ کیس میں پھنس چکی ہے،بلاول بھٹو زرداری

حکومت پانامہ کیس میں پھنس چکی ہے،بلاول بھٹو زرداری

(سید سیف اللہ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ،

پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نو منتخب عہدیداروں کو چاہیے کہ ملک گیر عوامی رابطہ مہم پر نکل پڑیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شریف حکومت پانامہ کیس میں بری طرح جکڑی جا چکی ہے ۔

ہم اپنے موقف سے بالکل دست بردار نہیں ہوسکتے۔

حکومت پانامہ بل کی منظوری میں رکاوٹ نہ بنے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے زرداری ہاوس میں پارٹی ورکرز اور رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے  بات چیت کے دوران کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا  کہ 30 نومبر کو پارٹی یوم تاسیس منائے گی۔

پاکستان