پشاورحملہ دہشتگردی کی بدترین مثال اورمذموم عزائم ظاہر کرتا ہے،عمران خان

پشاورحملہ دہشتگردی کی بدترین مثال اورمذموم عزائم ظاہر کرتا ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:پشاور میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حملہ دہشت گردی کی بدترین اور مذموم ترین قسم ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 

عمران خان نے پشاور حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا۔عمران خان نےسوشل میڈیا پر ٹویٹ  میں کہا ہے کہ  حیات آباد حملہ دہشتگردی کی بدترین مثال اورمذموم عزائم ظاہر کرتا ہے پاکستان میں فساد کے بیج بونے والے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے،عمران خان نے کہا کہ  پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جامع تحقیقات کی روشنی میں مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

متعلقہ خبریں