Daily Mashriq


عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

ویب ڈیسک:ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

لارجر بنچ میں شامل جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔

متعلقہ خبریں