Daily Mashriq

ریفرنس مسترد، عائشہ گلالئی کی رکنیت برقرار

ریفرنس مسترد، عائشہ گلالئی کی رکنیت برقرار

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی رکنیت منسوخی کے لیے دائر عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ریفرنس کی سماعت کی اور تین دو کی اکثریت سے ریفرنس مسترد کیا۔ کمیشن کے ممبر پنجاب اور ممبر بلوچستان نے ریفرنس مسترد کرنے کی مخالفت کی اور اختلافی نوٹ لکھا۔

متعلقہ خبریں