Daily Mashriq

میگا کرپشن کیس، شرجیل میمن کو ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا،،،

میگا کرپشن کیس، شرجیل میمن کو ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا،،،

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو 4 نومبر تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی گرفتار کیے گئے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن سمیت دیگر 11 ملزمان کو احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت میں اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔

نیب حکام نے عدالت سے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مانگا تاہم عدالتی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پیشی سے قبل ڈاکٹرز نے شرجیل میمن اور  دیگر ملزمان کا 3بار طبیہ معائنہ کیا  اور انہیں مکمل طور پر فٹ قرارد یا۔

متعلقہ خبریں