Daily Mashriq


کینسر میں مبتلا عرفان خان کا عنقریب سکرین پر جلوہ گرہونے کا امکان

کینسر میں مبتلا عرفان خان کا عنقریب سکرین پر جلوہ گرہونے کا امکان

ویب ڈیسک:عرفان خان رواں برس  نیورو اینڈو کرائن مرض لاحق ہونے کے باعث وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

عرفان خان نے جہاں بیماری کے علاج کے دوران ہمت نہیں ہاری اور اپنے مداحوں کو بھی  اپنی صورتحال سے آگاہ کرتے رہتے تھے۔

ان کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبر سامنے آئی تھی کہ ان کی 6 کیموتھراپیاں مکمل ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق  کیموتھراپیوں کی وجہ سے وہ کافی کمزور ہوگئے ہیں، تاہم مجموعی طور پر ان کی حالت بہتر بتائی گئی تھی۔

یہ اطلاعات بھی تھیں کہ عرفان خان صحت مند ہوتے ہی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے اور ممکنہ طور پر وہ اپنی 2017 کی فلم ’ہندی میڈیم‘ جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ان بیوی کا کردار ادا کیا تھا کے سیکوئل سے اداکاری کا ایک بار پھر آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں