فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی،

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی،

ویب ڈیسک:

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آرکے  مطابقچاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

پھانسی کی سزا پانے والوں میں  رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل دہشت گرد ہیں۔

چاروں مجرموں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاک فوج  پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بنوں جیل حملے میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی

آئی ایس پی آر کے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا رحمان الدین مسلح افواج، قانون نافذ کرنےوالے اداروں پرحملوں میں ملوث تھا جب کہ مشتاق خان نے فورسز پرحملہ کرکے متعدد سپاہیوں کو شہید کیا تھا۔ ٹی ٹی پی کا عبیدالرحمان معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے جب کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے فعال رکن ظفر اقبال نے فورسز پر حملے کرکے جونیئر کمیشنڈ افسر اور ایف سی اہلکار کو شہید کیا تھا۔

متعلقہ خبریں