Daily Mashriq

جمیکا : مصباح الحق پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی

جمیکا : مصباح الحق پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرلئے اور مصباح الحق پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

جمیکا ٹیسٹ میں جہاں یونس خان  نے دس ہزارر رنز مکمل کرلئے تو کپتان مصباح الحق نے ایک سنگ میل عبور کیا اور پانچ ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئےمصباح الحق ساتویں پاکستان کھلاڑی ہیں جنہوں نے بحیثیت پاکستانی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔دوسری جانب سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوہزار رنز مکمل کیے اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے بتیسویں پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

متعلقہ خبریں