کرم ایجنسی:14 افراد جاں بحق،9زخمی

کرم ایجنسی:14 افراد جاں بحق،9زخمی

ویب ڈیسک:کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں ایک مسافر پک اپ کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 14 افرادشہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق دھماکہ صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پیش آیا،دھماکے میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے جو مردم شماری ڈیوٹی کیلئے گاؤں سے شہر کی طرف آرہے تھے ۔ دو خاصہ دار اہلکاروں سمیت 9 شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیاگیاہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پک اپ گودر سے صدہ جارہی تھی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کرم ایجنسی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔او کہا کہ زخمیوںکو بہترین طبی سہولیات فراہم کئے جاٰئیں ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار گورنر خیبرپختونخوا اقباال ظفر جھگڑا اور بلاول بھٹو زرادری نے کرم ایجنسی واقہ کی سخت مذمت کی اور حملے میں  میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں