Daily Mashriq


ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں

ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک:ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کینسر کے باعث انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مدیحہ کینسر میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مدیحہ گوہر نامور اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ اور اداکارہ فریال گوہر کی بڑی بہن تھیں۔ مدیحہ گوہر کو ان کی فنی خدمات پر فاطمہ جناح ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازاجاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں