Daily Mashriq

خواجہ آصف نااہلی کیس، فیصلہ کل سنایا جائے گا

خواجہ آصف نااہلی کیس، فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف کیخلاف نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنائیں گے۔

 عثمان ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ خواجہ آصف متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں کل وقتی ملازم ہیں اور ان کے پاس اقامہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے بینک اکاؤنٹ اور تنخواہ بھی ظاہر نہیں کی، اس لیے انھیں غلط بیانی پر نااہل کیا جائے۔

خواجہ آصف نے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد دبئی کی انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکڑیکل کمپنی کا خط عدالت میں جمع کروایا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ کنسلٹیشن معاہدے کے تحت خواجہ آصف کی کمپنی میں کل وقتی موجودگی ضروری نہیں، خواجہ آصف سے کسی بھی معاملے پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران حاصل کی گئیں۔

آخری سماعت پر جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا  تھا کہ  کوئی شخص کسی اور ملک میں ملازمت کرتا ہے تو پاکستان میں کیسے وزارت چلاسکتا ہے؟،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں