Daily Mashriq

ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت

ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

منڈی بہاالدین میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمرا پی ٹی آئی کے پارٹی ورکرز سے خطاب کے دوران ندیم افضل چن نے کہا کہ میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے نہیں ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے نظریے سے زیادہ عوام پیارے ہیں، میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے نہیں ہوا تھا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتا تھا، پنجاب کبھی پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور کسانوں کی حالت دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میرے والد کہتے تھے کہ بیٹا عمران خان کا ساتھ دو۔

یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے 19 اپریل کو بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی جہاں انھوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔

ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے عمران خان کو 25 اپریل کو پیر مکو میں اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی تھی۔

پی ٹی آئی ورکرز سے کنونشن سے خطاب کے دوران کپتان کا کہنا تھا کہندیم افضل چن کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پوری پارٹی میں مسرت کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں