Daily Mashriq

نقیب اللہ قتل کیس:جے آئی ٹی رپورٹ میں راوانوار ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار قرار

نقیب اللہ قتل کیس:جے آئی ٹی رپورٹ میں راوانوار ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار قرار

ویب ڈیسک: نقیب اللہ قتل کیس کی تفتیش کرنے والی (جے آئی ٹی) نے راؤ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عمل کو دہشت گردی قرار دےدیا۔

سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی جس میں ڈی پی او بہاولپور کی رپورٹ کا بھی ذکر ہے اور ڈی پی او بہاولپور کے مطابق محمد صابر اور محمد اسحاق کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ راؤ انوار نے نقیب اللہ ود یگر کو ماورائے عدالت قتل کیا، راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کا عمل دہشت گردی ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نقیب اللہ اور دیگر کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، ماورائے عدالت قتل کو تحفظ دینے کے لیے میڈیا میں جھوٹ بولا گیا،

واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شواہد ضائع کیے۔

رپورٹ کے مطابق راؤ انوار اور دیگر ملزمان نے اپنے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا، ملزمان کا مقصد اپنے دیگر غیر قانونی اقدامات کو تقویت اور دوام پہنچانا تھا۔

جے آئی ٹی نے رپورٹ کی تیاری میں جیو فینسنگ اور فارنزک رپورٹ کا سہارا لیاگیا ہے، جب کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےچاروں افراد کا الگ الگ قتل ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں