Daily Mashriq

پشین میں مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں سے ٹکرا گئی، متعدد افراد زخمی

پشین میں مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں سے ٹکرا گئی، متعدد افراد زخمی

پشین: سرانان میں مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع پشین سرانان میں مسافر بس کا بریک فیل ہوگیا جس کے باعث وہ بے قابو ہوکر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔مسافر بس کے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے ٹکرانے کے بعد ان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ خبریں