Daily Mashriq


جڑانوالہ میں وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا

جڑانوالہ میں وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا

جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا ۔

ایک کیس کی سماعت کے دوران معمولی تلخ کلامی پر عدالت میں وکیل نے کرسی مار کر سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ کا سر پھاڑ دیا ، سینئر جج کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ملزم ایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف کارروائی کے لئے میڈیکو لیگل حاصل کرلیا گیا جب کہ وکلاءگردی کےخلاف ججز نے ہڑتال کردی ہے۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں ریڈر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور  ملزم وکیل عمران کی گرفتاری کےلیےپولیس چھاپے مار رہی ہے۔

 تحصیل بار جڑانوالہ نے وکیل عمران منج سے لا تعلقی کا اعلان کردیا ہے ، جنرل سیکرٹری بار تحصیل بار جڑانوالہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل سے عمران منج کی وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں