Daily Mashriq


سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں نے بھی پاناماکیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں نے بھی پاناماکیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

ویب ڈیسک :مریم نوازحسن اورحسین نواز  اور کیپٹن(ر) صفدر نے پاناما کیس کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے نظر ثانی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں.

تفصیلات کے مطابق 28جولائی کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو بطور وزیراعظم   نااہل قرار دیا تھا، مریم نواز،حسن اور حسین نواز سمیت کیپٹن(ر) صفدر نے سپریم  کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔ ایک نظرثانی درخواست 5رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف دائرکی گئی جبکہ دوسری نظرثانی درخواست3رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف دائرکی گئی ہے۔

دونوں درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  جے آئی ٹی کی تحقیقات انصاف کےتقاضوں کےمنافی ہیںجے آئی ٹی رپورٹ پراعتراضات کو زیرغور نہیں لایاگیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  جے آئی ٹی رپورٹ پر 5ججزکوفیصلے کا اختیار نہیں تھا نگران جج کی تعیناتی بنیادی حقوق کے منافی ہے۔  کیپٹن صفدر کی جانب سے دائر کیے گئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدرکیخلاف لندن فلیٹس کی خریداری کا کوئی الزام نہیں درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت نے کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف بھی ریفرنس دائرکرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں