Daily Mashriq


پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکی مؤقف کو مسترد کر دیا

پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکی مؤقف کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سیکریٹری خارجہ کی گفتگو کے حوالے سے  امریکی  مؤقف کو  مسترد  کر دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو خارجہ اموراورملک کودرپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مؤثر اور ٹھوس انداز سے پاکستان کی ترجمانی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام اور امن ہماری ضرورت ہے اور خطے کا امن بھی ضروری ہے۔ پاکستان کو معاشی ترقی بھی درکار ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستان اب مغرب کا محبوب نہیں رہا امریکی  محکمہ خارجہ نے ٹیلی فون کال پر جو مؤقف اختیار کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے ان کا کہناتھا وزیراعظم اور  امریکی  سیکریٹری خارجہ سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، انہوں نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں تعطل تھا اور ہے، لیکن ہمیں دیکھنا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے افغانستان میں امن اور استحکام ہمارے امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے ان کا کہناتھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے اور امریکا اور ایران کی حالیہ کشیدگی کسی سے پوشیدہ نہیں.

 

متعلقہ خبریں