Daily Mashriq


 وفاقی کابینہ کاوزیراعظم کےتمام صوبدایدی فنڈ ختم کرنےکا فیصلہ

وفاقی کابینہ کاوزیراعظم کےتمام صوبدایدی فنڈ ختم کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی ِ کابینہ نے اعلیٰ سرکاری حکام کے تمام صوابدیدی فنڈ ختم کرنے اور اس کیساتھ سرکاری دفاتر میں اوقات کار 9سےشام  5بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیرِ اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے دفتری اوقات کار صبح 9سے شام 5تک ہوں گے، میٹرو بس بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وفاقی کابینہ نے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹرو بس سروس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ کابینہ کا بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوادچوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے ارکان کو 30 ارب کے فنڈز دیئے، جنکہ نواز شریف نے 21ارب کے صوابدیدی فنڈز استعمال کیے۔ تمام وزر ابھی کلب کلاس میں سفر کریں گے، وزیراعظم بیرونی دوروں پر سرکاری جہاز استعمال نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کلب کلاس میں سفر کریں گے۔کچی آبادیوں سےمتعلق ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ پاکستان میں ایسی آبادیاں ہیں جہاں بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔الیکشن میں آر ٹی ایس کی ناکامی کے متعلق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شفاف انکوائری کے بعد آر ٹی ایس کا معاملہ منظر عام پر آنا چاہیے۔ آرٹی ایس کے متعلق اعظم سواتی نے معاملہ اٹھایا ہے۔ ملک کو صاف کرنے کے حوالے سے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں