Daily Mashriq


صدارتی الیکشن کیلئے 4 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

صدارتی الیکشن کیلئے 4 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

 ویب ڈیسک:اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان کے صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار ستمبر کی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔ قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں میں اس نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کیلئے جماعتوں کے رابطے تیز ہوگئے، اے پی سی آج مری میں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوگی۔

 

 

متعلقہ خبریں