قوم اس سال منفرداندازمیں شہداکوخراج تحسین پیش کرےگی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

25 اگست 2018 (10:09)

ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنےکہا کہ  قوم اس سال 6 ستمبر کو منفرد انداذ میں اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے  ٹویٹ کے مطابق 6 ستمبر کو  ہمیں پیار ہے پاکستان سے، نام پر یوم دفاع و شہدا منایا جائے گا۔ جس میں قوم منفرد انداز میں اپنے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرے گی۔ میجر جنرل آصف غفورنے کہاکہ میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ہم آہنگ  ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنے گا۔ ہمیں پیار ہے پاکستان سے  کا پیغام شہدا کے لواحقین، گھر، گلی، محلہ، تحصیل، گاؤں، شہر، صوبہ اور مقام شہادت تک پہنچایا جاۓ گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں کہا  ہے کہ شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں۔ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔

مزیدخبریں