Daily Mashriq

مودی کو ایوارڈ دینے پر چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کا دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا

مودی کو ایوارڈ دینے پر چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کا دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا

اسلام آباد:یو اے ای کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عرب امارات کا دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ایوارڈ دینے پر یو اے ای کا دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ میرے کشمیری بہن بھائی محصور ہوں اور میں ان حالات میں یو اے ای کا دورہ کروں، دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، تین بجے ہماری پرواز تھی تاہم مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد آج ہی وہاں میرا جانا اور یو اے ای حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہوا، مودی کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں ملوث ہے، فیصلے سے یو اے ای سفیر کو آگاہ کردیا ہے، اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کیا۔

متعلقہ خبریں