Daily Mashriq

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھنے کا امکان

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھنے کا امکان

کراچی: پاکستان نے مقبوضہکشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کیلیےاپنی سفارتی مہم میں اور تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ مقبوضہکشمیر میں بھارتی مظالمکے معاملے کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کیلیے سفارتی رابطوں کواور تیز کیا جائے تاکہ مودی حکومت عالمی برادری کے دباؤ پر مقبوضہکشمیر میں کرفیو کوفوری ختم کرے۔

وفاقی حکومت کے اعلیٰ ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے چین ،امریکا ،روس اور دیگر ممالک سمیت اقوام متحدہ و دیگر عالمی فورمز پر سفارتی رابطوں میں ان کو مقبوضہکشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے ۔ان ممالک اور عالمی فورمز سے رابطوں کے سبب مودی حکومت پر عالمی برادری کے سفارتی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

 اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی مہم کے سبب اقوام متحدہ سمیت سلامتی کونسل کے مختلف ممالک مقبوضہکشمیر کی صورتحال پر مودی حکومت سے مسلسل رابطے اور سفارتی دباؤ کے ذریعے اس معاملے کو حل کرانے اور کرفیو کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کی جانب سے مقبوضہکشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سبب مودی حکومت شدید بوکھلاہٹ اور سفارتی دباؤ کا شکار نظر آرہی ہے ۔بھارت کی جانب سے مقبوضہکشمیر کے عوام کی پر امن و جمہوری جدوجہد کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے جس میں اس کو عالمی سطح پر ناکامی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو اپنے سفارتی رابطوں میں اس بات کی امید ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی حکمت عملی کے سبب بھارت جلد مقبوضہکشمیر میں کرفیو کو ختم کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے مابین اعلیٰ سطح پر رابطوں کے بعد امریکی حکام خطے میں کشیدگی کو کم کرانے اور مقبوضہکشمیر کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے اعلیٰ سطح پر پس پردہ سفارتی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

امریکی حکام اپنے رابطوں میں مودی حکومت کو باور کرارہے ہیں کہ مقبوضہکشمیر میں کرفیو ختم کیاجائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مودی حکومت نے مقبوضہکشمیر میں کرفیو اور مظالم کاسلسلہ بند نہیں کیا تو پاکستان بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو مکمل ختم کرنے کے آپشن پر غور کرسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مقبوضہکشمیر کی صورتحال پر اسلام آباد میں عالمی کانفرنس کے انعقاد پر بھی مشاورت کررہی ہے ۔ اس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت عالمی برادری کے اعلی حکام کو مدعو کیا جائے گا۔اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مقبوضہکشمیر پر عالمی برادری پر بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جانا ہوگا ۔وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام جلد اہم ممالک کا دورہ کرکے وہاں کے حکام کومقبوضہکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی اولین کوشش ہے کہ مقبوضہکشمیر میں کرفیو جلد ختم ہواور مودی حکومت اس علاقے کی حیثیت میں تبدیلی کے حوالے سے اپنا فیصلہ فوری واپس لے ۔اس لیے پاکستان بھرپور انداز میں سفارتی رابطے کررہاہے اور جس میں اس کو کامیابی مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں