Daily Mashriq


قائداعظم ؒکا یوم ولادت ،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

قائداعظم ؒکا یوم ولادت ،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

ڈیسک:بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے 140ویں سالگرہ کے موقع پر مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نےگارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کی قیادت سینیئر کیڈٹ آفیسر عمران نے کی ۔

مزار قائد پر گارڈز کی پروقارتقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجرجنرل عبداللہ ڈوگرتھے۔

انہوں نے مزار قائدپرفاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔

متعلقہ خبریں