Daily Mashriq


 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند،فلائٹ آپریشن معطل ،موٹروے بند

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند،فلائٹ آپریشن معطل ،موٹروے بند

ڈیسک:   پنجاب بھر میں شدید دھندکے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ، لاہور ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے درجنوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

 دھند کے باعث ایم ٹو لاہور سے سیال موڑ تک موٹروے بند ۔

جس کی وجہ سے  مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا

بیشتر شہروں میں دھند سےٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

 دوسری طرف گلگت بلتستان،آزاد کشمیرسمیت خیبرپختون خواکے مختلف شہروں میں سردی بڑھنے سےلکڑی، گرم کپڑے اور خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں