Daily Mashriq


روس کا فوجی طیارہ تباہ، طیارے میں سوار عملے سمیت92 مسافر ہلاک

روس کا فوجی طیارہ تباہ، طیارے میں سوار عملے سمیت92 مسافر ہلاک

ڈیسک:غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے شہرایڈلرسے شام کے شہرل اذقیہ جانے والا ہوائی جہاز کا اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بحر اسود میں غائب ہو گیا  ۔

طیارے میں عملے کے 8 افراد سمیت 92 مسافر سوار تھے ۔

روسی وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ ہونے والے ٹی یو 154 طیارے میں روسی فوج سے وابستہ افراد سوار تھے جن میں فوج کا میوزک بینڈ بھی شامل تھا ۔

جو شام میں روسی فوجی اڈے میں نئے سال کے جشن کے موقع پر پرفارم کرنے جارہے تھے ۔

 اس کے علاوہ طیارے میں میڈیا کے 9 نمائندے بھی شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں