Daily Mashriq


کراچی میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی جاں بحق

ویب ڈیسک: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات  کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی رہائش گاہ خیابان غازی کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے۔

علی رضا عابدی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں