Daily Mashriq

جے آئی ٹی رپورٹس پڑھنے کے باوجود لٹیروں کا دفاع کرنے والوں پر حیرت ہے: وزیراعظم

جے آئی ٹی رپورٹس پڑھنے کے باوجود لٹیروں کا دفاع کرنے والوں پر حیرت ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے پاناما پیپرز اور جعلی اکاؤنٹس کی جےآئی ٹی کی رپورٹس کو ریاستوں کی ناکامی اور قرض اور غربت میں اضافے کے حوالے سے ایک 'کیس اسٹڈی' قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما اور جعلی اکاؤنٹس جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں، رپورٹس سے پتہ چلتا ہے ملک کیسے غربت اور قرضے میں ڈوبا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کے طریقے حیران کن ہیں جب کہ ان رپورٹس کے باوجود بھی لٹیروں کا دفاع کرنے والوں کوسمجھنا میرے لیے مضحکہ خیز حد تک باعث تعجب ہے۔

متعلقہ خبریں