Daily Mashriq


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرسمس تقریب میں شرکت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرسمس تقریب میں شرکت

ویب ڈیسک:رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چرچ کا دورہ کیا اور کرسمس تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ مسیحی برادری نے تقریب میں شرکت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کے کردارکی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت،سماجی بہبودکےشعبہ میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے

متعلقہ خبریں