Daily Mashriq

وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں،شیخ رشید

وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک:شیخ رشید کا کہنا ہے خدشہ ہے بلاول اپنے والد کی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھ جائے، خورشید شاہ کی ڈیٹ بھی فکس ہونیوالی ہے، 30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دورہ چین کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو شہباز شریف ہے، ہماری بدنصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن گئے ہیں، قوم کی جیبیں کاٹنے والے معزز کہلا رہے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں۔ انہوں نے ساری قوم کی جیبیں کاٹیں۔ میں تو ایک آوارہ کلاشنکوف رکھنے کے جرم میں 7 سال قید ہوا لیکن یہ لوگ سارا ملک لوٹنے کے بعد قید ہوئے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی لیکن آصف زرداری کی وصیت پتہ نہیں کہاں ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر سکھر ہے اور وہاں خورشید شاہ جیسا بدصورت شخص پیدا ہوا ہے،  خورشید شاہ کے پیچھے کوئی شارک لگی ہوئی ہے۔ 30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھرنے والی ہے، ان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ ان کی ڈیٹ بھی فکس ہونے والی ہے، عمران خان کی حکمرانی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، عمران خان سے 100 فیصد امید ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تربوز کے سائز کے سر والے بچوں کا دماغ اندر سے خالی ہے۔ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں، ایسے لوگ اپنے فارمولوں کے خود موجد ہوتے ہیں، میرے تعلقات نمبر ایک لوگوں سے ہوتے ہیں، چھوٹے موٹے لوگوں سے بات نہیں کرتا۔

متعلقہ خبریں