Daily Mashriq


پاک افغا ن سرحد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر بند کی گئَی ہے، سرتاج عزیز

پاک افغا ن سرحد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر بند کی گئَی ہے، سرتاج عزیز

ویب ڈیسک: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس یکم مارچ سےاسلام آباد میں ہوگا جس میں خطے کے دیگر ممالک کو سی پیک کے ذریعے ملانے پر غورکیا جائے گا۔

دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ ای سی او کانفرنس کے اعلامیہ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے کانفرنس میں آزادانہ تجارتی معاہدے کو عملی شکل دی جائے گی کیونکہ سی پیک کے باعث خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہیں

سرتاج عزیز نے کہا کہ رکن ممالک کی اکثریت نے کانفرنس میں سربراہان مملکت کی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے اجلاس کی اہمیت میں اضافہ ہو گا صرف دو ممالک کی جانب سے توثیق کا انتظار ہے کانفرنس سے قبل چھبیس فروری کو وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں ویژن 2025 کی منظوری دی جائے گی۔

میڈیا بریفنگ میں مشیر خارجہ نے بتایا کہ پاک افغان سرحد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرعارضی طور پر بند کی گئی ہے حالات معمول پر آتے ہی سرحد کھول دی جائے گی انہوں نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پرتنہائی کا شکار ہو رہا ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل 1995 میں تیسرے سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں