کراچی کنگز کی شاندار کامیابی، لاہور قلندر کو مایوسی کا سامنا

کراچی کنگز کی شاندار کامیابی، لاہور قلندر کو مایوسی کا سامنا

ویب ڈیسک: کراچی کنگز کی اعصاب شکن میچکے بعد لاہور قلندر کو شکست۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2 کے 18ویں میچ میں  کراچی کنگزنے کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو  یہ انکا درست فیصلہ ثابت ہوا اور لاہور قلندر کی ٹِم صرف 155 کے سکور پر آوٹ ہوگئی اور کراچی کو میچ جیتنے کیلئے آسان ٹارگٹ ملا، بظاہر آسان نظر آنے والے ٹارگٹ کو کراچی کنگز نے بہت مشکل سے میچ کی آخری بال پر چھکا لگا کر حاصل کیا، کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت 53 رنز کی رہی اور کراچی کی دوسری وکٹ 80 کے مجموعی سکور پرجب کماراسنگاکارا 20 کے انفرادی سکور پرآوٹ ہوئے کراچی کنز کی تیسری وکٹ صرف چار رنز کے اضافے کے بعد 84 کے سکور پر بابر اعظم کے 49 پر آوٹ ہونے کی صورت میں گری اور پھر ایک اور یعنی چوتھی وکٹ بھی پانچ رنز کے اضافے کے ساتھ 89 کے سکور پر  گری کراچی کنگز پانچویں وکٹ 103 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب 6 رنز کے انفرادی سکور پر شعیب ملک ایک غیر ضروری رن بناتے ہوئے رن آوٹ ہوگئے،

لیکن اسکے بعد کراچی کنگز کی جانب سے پولارڈ اور عماد وسیم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا اور آخری گیند پر پولارڈ نے تب چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جتایا جب انہیں جیت کیلئے آخری  بال پر چار رنز کی ضرورت تھی اور اس طرح ایک شاندار میچ کے بعد جیت کراچی کنگز کے نام ہوئی

متعلقہ خبریں