Daily Mashriq


وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا فوادچوہدری کو5ارب ہرجانےکانوٹس

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا فوادچوہدری کو5ارب ہرجانےکانوٹس

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو الزامات لگانے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فواد چوہدری نے 22 فروری کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان پر الزامات لگائے، جس پر وہ قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگیں یا ہتک عزت کے دعوے کا سامنا کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شخص کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے، کسی کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے میں ہتک آمیز بیانات دے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے 22 فروری کو میری ذات پر جھوٹے الزامات لگائے،اگر انہوں نے 14 روز میں معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

متعلقہ خبریں